ayatul kursi with urdu translation, ayatul kursy in urdu,ayatul kursi ke fawaid,ayatul kursi ki ahmiyat

Why Every Muslim Should Learn Ayatul Kursi with Urdu Translation

آیت الکرسی قرآن کریم کی سب سے طاقتور اور فضیلت کی حامل آیات میں سے ایک ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے  قرآن مجید کی سورة البقرہ  کی آیت 255 میں نازل فرمایا۔  آیت الکرسی اللہ تبارک و تعالیٰ کی  بزرگی،عظمت، قدرت، اور حاکمیت کو بیان کرتی ہے  درحقیقت یہ ہمارے ایمان کو مضبوط کرنے کاایک عظیم ذریعہ ہے۔اس کی اہمیت اور فوائد کی بناء پر اسے غیر مسلم بھی بہت بڑی تعداد میں پڑھتے ہیں۔

آیت الکرسی کو اردو میں پڑھنا اور اس کے معنی کو سمجھنا اہل ایمان  کے لیے روحانی تقویت کا باعث بنتا ہے، اور اس کی تلاوت کرنے والے کو  دنیا و آخرت میں لاتعداد  فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ دراصل ان مقدس اور بابرکت آیات کو اپنی مادری زبان میں یعنی اس کا ترجمہ سمجھ کر پڑھنا ہی اس کی اہمیت و قدر کا احساس دلا سکتی ہیں۔بہت سی احادیث میں اس کی اہمیت اور قدر ومنزلت کا ذکر ہے ۔

Ayatul Kursi with Urdu Translation

ayatul kursi with urdu translation pdf,ayatul kursi in urdu

Ayatul Kursi ki Fazilat

آیت الکرسی اللہ تعالٰی کی کرسی کہلاتی ہے  کیونکہ اس میں اللہ تعالی کی بادشاہت کی کرسی کا ذکر ہے اس کی فضیلت میں کئی ایک احادیث ہیں صحیح بخاری میں ایک مفصل حدیث ہے کہ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مال غنیمت کی رکھوالی کےلئے مامور کیا اورمسلسل تین راتوں تک ایک شخص وہاں چوری کرنے کی کوشش کرتا رہا تو حضرت ابو ہریرہ نے اسے پکڑ لیا، پہلی دفعہ پکڑا تو چور نے کہا چھوڑ دو اگلی دفعہ نہیں آ     ؤں گا دوسری بار پھر پکڑا تو چور نے التجا کی کہ اب کی با رچھوڑ دیں آئندہ  نہیں کروں  گا تیسری دفعہ جب پکڑا تو احضرت ابو ہریرہ  نے کہا اب تو میں تجھے رسول اللہ کی بارگاہ میں ضرور پیش کروں گا تو چور نے کہا کہ مجھے چھوڑ دیں میں آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتاتا ہوں کہ اگر رات کو بستر پہ جاتے وقت آپ  وہ وظیفہ کرلیں تو صبح تک اللہ تعالی کی طرف سےآپ کی حفاظت کے طور پر فرشتہ مامور ہوگا شیطان آپکے قریب نہیں بھٹکے گا تو حضرت ابو ہریرہ نے اسے جانےدیا۔

یہاں یہ بات ذہن میں رہے کہ حضرت ابو ہریرہ ہر بار صبح کو نبی کریم کو اس چور کے پکڑے جانے اور معاف کردینے کی التجا کی بابت بتاتے تو ہر بار نبی کریم فرماتے وہ جھوٹا ہے آج پھر آئے گا،پھر نبی کریم نے تیسرے دن فرمایا کہ اے ابو ہریر ہ تین دنوں سےتمہارے پاس چوری کی نیت سے جو چور آتا تھا نا وہ شیطان تھا جو انسانی شکل میں آتاا تھا ہے وہ جھوٹا ہے لیکن اس نے جو آپکو وظیفہ بتایا ہے وہ بات سچی کی ہے ۔

 سنن نسائی الکبری کے اندر ایک حدیث کیمطابق جو شخص صبح کے وقت آیت الکرسی پڑھ لے تو شام تک وہ اللہ رب العزت کی حفاظت میں رہتا ہےاورشیاطین اور جنات سے محفوظ رہتا ہے اور جو شام کے وقت ایک دفعہ آیت الکرسی پڑھ لے توصبح تک اللہ تعالٰی کی حفظ و امان میں رہتا ہے،ایک اور فضیلت ہے جو نسائی الکبری میں ہی ہے کہ جو شخص فرض  نماز ادا کرنے کے بعد آیت الکرسی پڑھ لے گا وہ مرتے ہی جنت میں داخل ہو گا لیکن اس میں نماز شرط ہےکوشش کرنی چاہیے کہ بغیر گفتگو کئےسلام پھیرتے ہی آیت الکرسی پڑھ لینی چاہئے   ۔

(Ayatul Kursi ke Fayde) آیت الکرسی کے فوائد

یہ انسان کو ہر قسم کے شر ، فتنے اور آفات سے محفوظ رکھتی ہےجس سے دل کو سکون اور روح کو اطمینان حاصل ہوتا ہے،جس گھر میں آیت الکرسی  پڑھی جائے وہاں رحمتیں نازل ہوتی ہیں اور شیطانی اثرات  کا تدارک ہوتا ہے۔اس آیت کو پڑھنے سے اللہ تعالٰی رزق میں اضافہ اور برکت عطا فرماتا ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی  کا ورد کرتا ہے، اس کی قبر روشنی سے منور ہو جاتی ہے۔رسول اکرمﷺ  کا ارشاد گرامی ہے  کہ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھتا ہے، اس  شخص کے اور جنت کے درمیان صرف موت کا فاصلہ ہے۔

اس کو باقاعدہ اپنی روٹین بنانے سے  دعاؤں کی قبولیت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں  ،جنات اور جادو کے اثرات سے محفوظ رکھنے میں معاون ہے۔ایک ممتاز عالم دین کے مطابق آیت  الکرسی واحد ایسی آیت ہے کہ جس کے تابع ایک لاکھ ستر ہزار فرشتے ہیں اس سے انس رکھنے والے ایک لاکھ ستر ہزا ر غیبی مخلوقات کے لشکر ہیں اور ایک لاکھ ستر ہزار اس کے موکلات ہیں جو طاقتور ترین ہیں اور ایک ایک موکل ہزاروں شیاطین کے مقابلے میں بھاری ہے اور اس میں مخفی طور پر 18 اسم اعظم ہے۔

یہ نہ صرف انسان کی حفاظت کرتی ہے بلکہ آیت الکرسی کی اس کے علاوہ بہت ساری فیوض و  برکات ہیں ،اگر ایک بارہم آیت الکرسی پڑھیں  تو رات کو سونے سے پہلے فرشتہ اللہ کی طرف سے مقرر ہوتا ہے جو آپ کی حفاظت کے لیے اپ نے سرہانے ساری رات کو پہرا دیتا ہے تو جب ایک بار ایت الکرسی پڑھنے کا یہ اتنا بڑا حفاظتی حصار قائم ہوتا ہے ۔

جو بندہ  اس کو خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھتا ہے وہ کبھی بھوکا نہیں رہتا یعنی اس کے اوپر کبھی فاقہ نہیں آتا اور نہ ہی الکرسی پڑھنے والے کا کبھی کوئی کام رکتا نہیں ہے ۔اس بابرکت آیت کو  پڑھنے والے پر جنات شیاطین اور مخفی اور ظاہری کسی قسم کا بھی دشمن غالب نہیں اتااور نہ ہی  کوئی دعا رد ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *